ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ناقص سہولیات:پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے متعدد ائیرلائنز کو بھاری جرمانے عائد کردئیے

 ناقص سہولیات:پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے متعدد ائیرلائنز کو بھاری جرمانے عائد کردئیے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی اور سامان کی ترسیل میں تاخیر پر متعدد ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کر دیے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یکم جولائی سے 15 اگست 2026 تک سامان کی ترسیل میں تاخیر کے 19 کیسز سامنے آئے، جس پر 8 ایئرلائنز کو جرمانے کیے گئے۔

پی اے اے کے مطابق 8 ایئرلائنز پر مجموعی طور پر 16 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایئرلائنز کو سامان کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کا پابند کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مقررہ سروس اسٹینڈرڈز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔