ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی مرکزی ملزمہ گرفتار

شاہدرہ پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی مرکزی ملزمہ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:شاہدرہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی مرکزی ملزمہ سلیم بی بی عرف چھموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری کے گھر میں داخل ہوئی تھی، جہاں ملزمان پر اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سنگین واردات کرنے کا الزام ہے۔
واردات کے دوران شہری اور اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کا بھی الزام ہے۔
واردات کے دوران ملزمان 11 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 10 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
 شاہدرہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں مرکزی ملزمہ سلیم بی بی کو گرفتار کر لیا ہے اور لوٹی گئی نقدی اور زیورات کی برآمدگی کے لیے اس سے تفتیش جا ری ہے۔