ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں فرسٹ ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کیلئے نئی ہدایات جاری

پنجاب میں فرسٹ ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کیلئے نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   جنید ریاض;پنجاب میں فرسٹ ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے دوران کراس انویجیلیشن اور کراس مارکنگ لازم قرار دے دی گئی ہے۔

پیکٹا نے فرسٹ ٹرم کیلئے سکولوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات کے مطابق اپنے مضمون کے پرچے میں متعلقہ مضمون کا استاد انویجیلیٹر نہیں ہوگا۔پیکٹا نے سکولوں میں امتحانات کے دوران کراس انویجیلیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اساتذہ کو اپنے پڑھائے ہوئے طلباء کے جوابی پرچے چیک کرنے سے روک دیا گیا ہے۔فرسٹ ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ میں کراس مارکنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔استاد اپنے پڑھائے ہوئے طلباء کے پرچے چیک نہیں کرے گا۔

امتحانی عمل میں شفافیت، مساوات اور میرٹ یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سکول ایجوکیشن کے مطابق فرسٹ ٹرم کیلئے جاری ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔