ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان 

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جماعت اسلامی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ وزیراعظم کی چند روزاحتجاج مؤخر کرنے کی درخواست قبول کرتے ہیں ،حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
 امیر جماعت اسلامی نے کہاہے کہ عوامی ریلیف کیلیے وزیراعظم سے بات کریں گے،وزیراعظم سے تحریری یقین دہانی لیں گے، وزیراعظم سے ملاقات ہونے تک اپنے قافلے یہی روک رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنے احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔

  حافظ نعیم الرحمان نے مزیدکہاوزیراعظم کی چند روزاحتجاج موخر کرنے کی درخواست قبول کرتے ہیں ,عوامی ریلیف کیلیے وزیراعظم سے بات کریں گے, وزیراعظم سے تحریری یقین دہانی لیں گے۔

 اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیںاسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا مؤخر کرنے کی تجویز دی تھی۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران کہاتھا کہ حکومت موجودہ مشکل حالات میں معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کو پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے،حکومت جس قدر ممکن ہوا عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناتی رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے وزیرِ اعظم کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاتھا کہ جماعت اسلامی دھرنا مؤخر کرنے پر غور کر رہی ہے،دونوں رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کے دورے کے بعد ملاقات کرنے اور اس امر پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔