ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے ایرانی طیاروں پر فضائی پابندی کا اعلان کردیا

امریکا نے ایرانی طیاروں پر فضائی پابندی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :امریکا نے اعلان کیا ہے کہ آج سے دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی طیاروں کے لیے بند کر دی جائیں گی۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تقریباً دو ہفتے قبل 27 ایرانی ایئر لائنز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا، جس کے بعد ایرانی فضائی کمپنیوں پر مزید سفری اور مالی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کب تک جاری رہے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے معاملے پر انہوں نے چین کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔

 امریکی حکام کے مطابق ایران پر عائد پابندیوں کا مقصد اس کے فضائی اور مالی شعبوں پر دباؤ بڑھانا ہے۔