ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کو "آپریشن سیندور" میں پاکستان کی "شکست کا ثبوت" مل گیا

Dal LAke Kashmir, Pahelgam false flage operation, Operation sandoor , Pakistan Army, Pak India war
کیپشن:   بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اتوار کے روز کشمیر کی ڈل جھیل سے یہ میزائل ملا ہے، اور یہ میزائل دراصل پاکستان کی شکست کا ثبوت ہے، اگر  کسی مبینہ پاکستانی میزائل کا بھارت کے S 400 ائیر ڈیفینس سسٹم سے پروٹیکٹ کئے جا رہے موسٹ  پروٹیکٹِڈ ایریا کے اندر سے ملنا " شکست کا ثبوت"  ہے تو کامیابی اور فتح کا ثبوت کیا ہوتا ہو گا۔  دس مئی کو پاکستان نے سب سے پہلے بھارت کے کشمیر اور ایک دوسرے علاقہ میں نصب دو  S400 ائیر ڈیفینس سسٹم ناکارہ کئے تھے، اس کے بعد درجنوں جگہوں پر میزائلوں سے تباہی مچائی تھی۔ یہ سب جگہیں بھارتی فوج کے اڈے اور ڈپو تھے۔  اس غیر معمولی مہارت سے لڑی جنگ مین پاکستان نے کسی سویلین کو نشانہ نہیں بنایا تھا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کے  جھوٹ پر مبنی نیریٹیو کے ذریعہ علاقہ پر بالادستی حاصل کرنے کا خواب چکنا چور ہونے کے بعد تلملائے ہوئے  حکمرانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر کی ڈل جھیل سے ایک میزائل کا ٹکڑا ملا ہے اور یہ میزائل  کا ٹکڑا  نام نہاد "آپریشن سیندور" میں پاکستان کی شکست کا "ثبوت" ہے۔

چھ مئی  2025 کو جب بھارت نے پاکستان کے کئی سویلین مقامات پر میزائل مارے اور لڑاکا جنگی طیاروں کے ساتھ حملے کی کوشش کی تو پاکستان نے ایک گھنٹے میں بھارت کے چھ لڑاکا جہاز تباہ کر دیئے تھے۔ اس حقیقت کو دنیا بھر نے مانا حتیٰ کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار بتایا اور فرانس کی بھارت کو لڑٓکا جنگی جہاز رافیل بیچنے والی کمپنی اور فرنچ سرکاری حکام تک نے اس کا اعتراف کیا کہ رافیل طیارے پاکستان کے پائلٹس نے تباہ کر دیئے۔

چھ اور سات مئی کی درمیانی شب ہونے والی فضائی جنگ کی اس  شکست کا بدلہ لینے کے لئے  بھارت نے سات، آٹھ اور نو مئی کو سینکڑوں ڈرون پاکستان بھیجے اور دس مئی کے کیلینڈر پر آغاز کے بعد پاکستان کے تین ائیر بیسز پر میزائل حملے کئے۔ ان حملوں کے جواب میں پاکستان نے دس مئی کی صبح فجر کی نماز کے دوراً بعد بھارت کے اندر گھس کر دہلی تک ہر جگہ تباہی مچائی۔ لانگ رینج سپر سانک براہموس میزائل رکھنے کے نصف درجن اڈے  سینکروں  میزائلوں کے ساتھ تباہ کر دیئے، ائیر ڈیفینس سسٹم  S400 کی اربوں ڈالر مالیت کی دو بیٹریاں تباہ کر دیں، کشمیر، مشرقی پنجاب میں بھارتی زمینی اور فضائی فوج کی درجنوں  تنصیبات میزائل حملوں سے برباد کر دیں۔

Caption  کینہ پرور  پڑوسی کے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر ناکام میزائل حملوں کے دو گھنٹے بعد پاکستان  کے جانبازوں نے فجر کی نماز پڑھ کر جوابی حملے کا آغاز کیا تھا۔ علی الصبح  پاکستان آرمی کے جوان ایک بیٹری سے  میزائل لانچ کر رہے ہیں۔ پاکستان کے تمام میزائل اپنے نشانوں  پر پہنچے تھے کیونکہ بھارت کا مہنگا ترین ائیر ڈیفینس سسٹم پاکستان نے جوابی کارروائی کے آغاز کے چند منٹوں میں ہوئی جہاز سے میزائل فائر کر کے تباہ کر دیا تھا۔ 

یہ ہی نہیں کیا، پاکستان آرمی کے جری جوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درجنوں نگران چوکیاں تو تباہ کی ہی، مقبوضہ کشمیر  میں اندر گھس کر کچھ علاقے پر قبضہ بھی کر لیا، یہ قبضہ جنگ بند ہونے کے بعد تک برقرار رہا اور   پاکستان نے جنگ بند ہونے کے بعد رضاکارانہ یہ قبضہ چھوڑا تھا۔

 دس مئی کی صبح  کئی گھنٹے تک پاکستان بھارتی تنصیبات پر چن چن کے نشانے لگا کر انہیں تباہ کرتا رہا لیکن بھارت کے بلا اشتعال جارحیت کے شوقین  حکمرانوں اور فوجی حکام کو ایک بھی جواب دینے کی جرات نہیں ہوئی۔ بھارت کے سینکڑوں گرڈ سٹیشن پاکستان نے ہیک کر لئے، سینکڑوں اہم ترین ویب سائٹس ناکارہ کر دیں یا ہیک کر لیں، بھارت کا اکلوتا فوجی مقاصد کا مصنوعی سیارہ برباد کر کے لوہے کا ناکارہ ڈھیر بنا دیا، لیکن بھارت کو کسی بھی حملے کا جواب دینے کی جرات نہیں ہوئی۔

اس کی بجائے پاکستانی حکام نے سفارتی ذرائع سے اور س کے ساتھ ہی  نیوز چینلز کے ذریعہ پبلکلی  وارننگ دی کہ پاکستان انڈیا کی جارحیت کے جواب میں اسے برباد کر چکا  ہے۔ دہلی تک  بھارت کی فضا پر پاکستان کا عملی کنٹرول ہو چکا ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان کے اس جواب کا جواب دینے کی حماقت کی تو بھارت میں کئی نسلوں تک اس حماقت کا سوگ منانا پڑے گا۔ 

بھارت نے پاکستان کی جوابی کارروائیوں اور دھمکی کے جواب مین کیا کیا، بھارت نے واشنگٹن مین وائٹ ہاؤس میں اپنے ہمدردوں سے درخواست کی کہ پاکستان کے ساتھ ہماری جنگ بند کروا دیں۔ دس مئی کی شام امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ  پاکستان کی جنگ بند کروا دی ہے۔ بھارت کو آج تک اپنے شہریوں کو یہ ہی بتانے کی جرات نہین ہوئی کہ بھارت نے ٹرمپ سے جنگ بند کروانے کے لئے کیوں درخواست کی تھی۔

آج بھارت کا میڈیا  ایک میزائل کا ٹکڑا مقبوضہ کشمیر کی ڈل جھیل سے ملنے پر یہ  مضحکہ خیز سرخیاں لگا رہا ہے کہ پاکستان کی آپریشن سیندور میں " شکست کا ثبوت" مل گیا۔

واقعہ صرف یہ ہے کہ اتوار کے روز ڈل جھیل کی مبینہ صفائی کے دوران ایک میزائل کا ٹکراجھیل سے ملا، جسے معائنہ کیلئے بھارتی فوج کے کسی خفیہ مرکز میں بھیج دیا گیا۔  اس میزائل کے ٹکڑے کے ڈل جیل میں گرنے سے اگر کچھ ثابت ہوا تو وہ یہ کہ پاکستان نے دس مئی کو بہت زیادہ مارا تھا۔