ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

23 ستمبر کو چُھٹی ؟ حقیقت سامنے آگئی

23 ستمبر کو چُھٹی ؟ حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گزشتہ چند روز سے 23 ستمبر کی چھٹی سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کررہی ہیں، تاہم عام تعطیل کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ 

23 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل "حکومتی نوٹیفکیشن” کے نام سے جعلی دستاویزات شیئر کی جارہی تھیں، ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس طرح کی خبریں زیرِ گردش تھیں، جس کے بعد عوام، بالخصوص طلبہ اور سرکاری ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ 

حقیقت یہ ہے کہ 23 ستمبر کی تعطیل صرف سعودی عرب میں ہے، پاکستان میں کسی قسم کی کوئی چھٹی نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 23 ستمبر کو کسی قسم کی تعطیل نہیں ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو سعودی عرب اپنا 95واں قومی دن منانے جا رہا ہے . سعودی عرب کا قومی دن پہلی مرتبہ 1965 میں منایا گیا جبکہ 2005 میں اسے سرکاری تعطیل قرار دیا گیا۔ اس سال یہ دن "Pride in Our Nature” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کے تحت سعودی عرب میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔