ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپل شرما کے کینیڈین کیفے پر فائرنگ، اکشے کمار نے بڑی بات کہہ دی

 کپل شرما کے کینیڈین کیفے پر فائرنگ، اکشے کمار نے بڑی بات کہہ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اکشے کمار اور کپل شرما کے مقبول شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اکشے کمار نے مذاق میں کپل کے کینیڈین کیفے پر ہونے والے حالیہ حملوں کا ذکر کیا، جو اس سنجیدہ معاملے کو دوبارہ خبروں میں لے آیا۔

اکشے کمار نے شو کے دوران مذاق کرتے ہوئے کہا کہ کپل شرما نے کلرز اور سونی پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب نیٹ فلکس پر بھی تین سیزن مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بیرون ملک اپنا ریسٹورنٹ بھی کھول چکے ہیں۔

 اکشے نے ہنستے ہوئے کہا، ’اتنی آمدنی ہے وہاں کہ گولیاں بھی چلنے لگ گئی ہیں۔‘ ان کے اس جملے پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی، جبکہ کپل شرما صرف مسکرا کر رہ گئے۔

یاد رہے کہ کپل شرما نے اپنی اہلیہ کے ساتھ جولائی 2025 کو کینیڈا کے شہر سرے میں ’کپس کیفے‘ کا آغاز کیا تھا۔ ابتدا سے ہی کیفے کو عوام کی بھرپور پذیرائی ملی اور روزانہ طویل قطاریں کیفے کے باہر دکھائی دیتی تھیں۔

 مگر بدقسمتی سے، افتتاح کے صرف چھ دن بعد علی الصبح نامعلوم افراد نے کیفے پر فائرنگ کر دی۔ اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ 8 اگست کو دوبارہ کیفے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس میں تقریباً 25 گولیاں چلائی گئیں۔