ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج بہاولنگر اور ساہیوال کے دورے پر جائیں گی۔

 بہاولنگر میں وہ ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کریں گی اور سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لیں گی۔

 وزیراعلیٰ کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گاجبکہ وہ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات بھی کریں گی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ مریم نواز ساہیوال میں پہلے الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گی اور افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔