ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

 دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے سوشل میڈیا پر نئی تاریخ رقم کر دی، انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔

 یہ کامیابی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی بلکہ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان کے لیے بھی فخر کا موقع فراہم کیا۔ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دانش تیمور کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں بھرپور انداز میں سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ، ’ڈیجیٹل دنیا کی محبت حقیقی زندگی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ آپ کو دل سے چاہتے ہیں اورآپ کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔

 اداکار نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی فنی صلاحیتوں، یادگار کرداروں اور شاندار اسکرین پرفارمنس کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے۔ ان کی کامیابی نے نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے مداحوں اور شائقین کے دل میں ان کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔