ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کیلئےبڑی خبر

چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والوں کیلئےبڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوپن اے آئی نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹمین کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں کے لیے اس ٹیکنالوجی کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت، چیٹ جی پی ٹی کو اس انداز میں تربیت دی جا رہا ہے کہ وہ کم عمر صارفین سے جنسی نوعیت یا خودکشی جیسے حساس موضوعات پر بات کرتے ہوئے حد سے زیادہ احتیاط برتے۔ چیٹ بوٹ اب "فلرٹی" گفتگو سے بھی اجتناب کرے گا۔

اوپن اے آئی کا مزید کہنا ہے کہ والدین کو نئی سہولت دی جا رہی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بچوں کے لیے "بلیک آؤٹ آورز" مقرر کر سکیں گے — یعنی وہ اوقات جن میں بچوں کو چیٹ جی پی ٹی تک رسائی نہیں ہو گی۔

سیم آلٹمین نے واضح کیا کہ کمپنی کی ترجیحات میں آزادی یا پرائیویسی کے مقابلے میں تحفظ کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ ایک نئی اور طاقتور ٹیکنالوجی ہے جس میں کم عمر افراد کو سب سے زیادہ تحفظ درکار ہے۔