ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا سیٹھی نے 2سال بعد طلاق کی تصدیق کر دی

اداکارہ میرا سیٹھی نے 2سال بعد طلاق کی تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف اداکارہ اور لکھاری میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ مارچ 2023 میں ان کی ازدواجی زندگی کا اختتام ہو گیا تھا، جب وہ ڈرامہ سیریل "ان کہی" کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میرا نے بتایا کہ وہ وقت ان کی زندگی کا نہایت مشکل مرحلہ تھا، اور ذاتی طور پر انہیں گہرے صدمے اور شناخت کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد وہ پچھلے 2سے ڈھائی سال سے مسلسل خود سے جُڑنے اور اپنے اندر جھانکنے کی کوشش کر رہی ہیں جو کہ ان کے مطابق ایک فنکارہ کے لیے نہایت ضروری عمل ہے کیونکہ ان کی زندگی مسلسل لوگوں کی نظروں میں ہوتی ہے۔

میرا سیٹھی نے اس دوران اپنے دوستوں، خاندان اور کچھ اجنبی افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

اداکارہ نے طلاق یافتہ خواتین سے متعلق معاشرتی رویوں پر بھی بات کی اور کہا کہ اگرچہ انڈسٹری میں اب اس موضوع پر بات کرنا پہلے سے زیادہ ممکن ہو گیا ہے لیکن طلاق کے بعد صرف جذباتی درد ہی نہیں بلکہ ایک سماجی شناخت کا بحران بھی پیدا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں اپنے قریبی دوست ڈاکٹر بلال صدیقی سے امریکہ میں شادی کی تھی، اور ان کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی۔