پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: Pakistan vs England
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں  2 سنچریاں کرنے والے   پاکستان کے پہلے بلے باز بن گئے۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199رنز بنائے، معین علی 55  رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  ایلیکس ہیلز اور ڈیوڈ ملان کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا آغاز اچھا رہا، دنوں اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ایلکس ہیلز 21 گیندوں پر 26 رنز بناکر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر ہی اٹھانا پڑا، ڈیوڈ ملان پہلی کی گیند پر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان کو تیسری کامیابی فل سالٹ کی صورت میں ملی، وہ 27 گیندوں پر 30 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ بین ڈکٹ 43 اور ہیری بروک 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔تاہم اختتامی اوورز میں کپتان معین علی نے جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 199 تک پہنچایا، وہ 23 گیندوں پر 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ تازہ نہیں لگ رہی، اس پر کریکس موجود ہیں جبکہ ہمارے پاس ٹیم میں تین اسپنرز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاؤسن کی گلیسن کی جگہ پر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر 150 سے 160 رنز کا ہدف قابلِ عبور ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی  کی گئی ہے۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر