شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ  میں دائر درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا، کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں، آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں  وزرا اور معاونین کے عہدوں پر68تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔