الیکشن کمیشن سےعمران خان کیلئےبڑاحکم جاری

election commission of Pakistan
کیپشن: election commission of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دے دیا۔

ضمنی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال پر الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے خلاف نوٹسز پر سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے بھی نوٹس جاری کیا، ایک وقت میں دو فورمز پر سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔

اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے، انتخابی مہم میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

سماعت پر عمران خان کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔