حضرت اِمام حسینؓ کے چہلم کی تیاریاں؛ ڈی سی لاہور کی اہم ہدایات

Hazrat imam Hussain chehlum ijas preparations
کیپشن: Hazrat imam Hussain chehlum
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)حضرت امام حسین کرم اللہ وجہہ کے چہلم کی تیاریاں شروع،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت حضرت امام حسین کرم اللہ وجہہ کے چہلم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،ڈی سی عمر شیر چھٹہ نے واسا،ایم سی ایل، پولیس سمیت دیگر اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

تفصیلات کےمطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جویریہ مقبول، سید زوار حیدر، سید علی مہدی، جمشید زمان، محمد ادریس، عرفان قریشی، ڈی ایس پی ٹریفک منیر، سید حسن مرتضیٰ، قاسم علی، ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا ، لیسکو ، ایم سی ایل کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو جلوس کے روٹس پر درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی سی عمر شیر چھٹہ نے پی ٹی سی ایل کی لٹکتی ہوئی تاروں، لائٹس کی تنصیب، پانی کے مسائل، پیچ ورک، موبائل ٹوائلٹ، شامیانے، پانی کی سبیل کے انتظامات، داخلی اور خارجی پوائنٹس کی توسیع کے حوالے سے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں حضرت امام حسین کرم اللہ وجہہ کھ چہلم کا مرکزی جلوس اندرون شہر مبارک حویلی سے برآمد ہو گا.

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی، واسا ، سپیشل برانچ، لیسکو ، پولیس اور ایم سی ایل کے نمائندگان کی کمیٹی تشکیل دیدی
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer