حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کیلئے نئی ایس اوپیز جاری

lahore data darbar
کیپشن: Data Darbar Urs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز رواں ماہ 26 تاریخ کو ہورہا ہے،زائرین کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے شرکت کرسکیں گے۔ 

تفصیلات کےمطابق حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 26 ستمبر کو ہورہا ہے،زائرین کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے شرکت کرسکیں گے۔ 

وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ 26 ستمبر سے لے کر 28 ستمبر تک جاری رہنے والی تقریبات کے لئےسکیورٹی کے  فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، کورونا کے پیش نظر بچے اور بزرگ افراد آنے سے گریز کریں اورجو زائرین بھی یہاں آئیں گے ان کو سختی سےایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ 

وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن کاکہناتھا کہ حضرت داتا گنج بخش کا سالانہ عرس نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔ 

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے لاہور کے تمام مزارات کو 30 ستمبر تک بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جس پر محکمہ اوقاف پنجاب نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 30 ستمبر تک بندش کے احکامات جاری کئے تھے،کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے پر محکمہ اوقاف نے پنجاب حکومت سے ایڈوائزری مانگی تھی۔

داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کے لئےکیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو درخواست بھی دی گئی، داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کے لئے گورنر پنجاب چودھری سرور کو دعوت نامہ بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ رسم چادر پوشی میں شرکت کے لئےوزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کو بھی دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer