طلبہ کیلئے خوشخبری، 30 ستمبر سے احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کا آغاز

EHSAAS Undergraduate Scholarship
کیپشن: EHSAAS Program
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل نئی درخواستوں کے لیے 30 ستمبر کو کھولا جائے گا۔ طلبا رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کروا سکیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی صدارت میں سکالرشپ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ آن لائن پورٹل 30 ستمبر سے کھولا جارہا ہے جس کے تحت مستحق خاندانوں کے 50 ہزار طلبا وطالبات کو اسکالر شپ دیئے جائیں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2022-2021 کیلئے آن لائن پورٹل نئی درخواستیں دوبارہ وصول کر ے گا جس کے تحت ملک کی 119 پبلک یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم مستحق طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا کہ احساس اسکالر شپ پروگرام 3 نئے پالیسی شفٹس کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس اسکالر شپ پروگرام کم آمدن والے گھرانوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔