حکومت نے مسیحی برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

Christian community in church
کیپشن: Christian community
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی مسیحی برادری کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت  نےمسیحی برادری کی شادیوں کو سرکاری طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں پہلی مرتبہ یونین کونسل میں براہ راست رجسٹرڈ ہوں گی۔محکمہ بلدیات نے رجسٹریشن کیلئے صوبے کی تمام میونسپل کارپوریشنز اور دیگر اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی شادیاں اب گرجا گھروں کے ساتھ یونین کونسل اور اقلیتی امور کی وزارت میں بھی رجسٹرڈ ہوں گئی۔یونین کونسلز میں مسیحی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن کی عبوری اجازت 2020 میں ایک سال کیلئے دی گئی تھی۔صوبائی محکمہ اقلیتی امور کی کاوشوں کے باعث 18 ماہ کی مدت کیلئے رجسٹریشن میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔