ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے بڑا اعلان

HEC scholarship for PhD holder
کیپشن: Higher Education Commission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا 144 پی ایچ ڈی سکالرز کو عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں بھیجنے کا فیصلہ، سکالرز کی سلیکشن کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کا 144 پی ایچ ڈی سکالرز کو عالمی یونیورسٹیز میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کا انتخاب کر لیا گیا، دُنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں سکالرز کو  6 ماہ کیلئے بھیجا جائےگا۔ ایچ ای سی تعلیمی، رہائشی اور سفری اخراجات برداشت کرےگا جبکہ پروگرام کیلئے زیر تعلیم 1ہزار سے زائد سکالرز نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔  

ایچ ای سی تحقیق کرنے کیلئے ایک سکالر پر 15 ہزار ڈالرز تک خرچ کرےگا جبکہ ایچ ای سی آئندہ ماہ منتخب پی ایچ ڈی سکالرز کو بیرون ممالک بھیجے گا۔