ڈینگی محکمہ صحت کے لیے دردسر بن گیا

dengue cases reported in Lahore
کیپشن: dengue cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ڈینگی محکمہ صحت کے لیے دردسر بن گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 126 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق  کورونا کےساتھ ڈینگی کے واربھی  تیز ہوگئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 7130 ان ڈورمقامات کی چیکنگ کی گئی جبکہ  لاہور میں3893آؤٹ ڈورمقامات کی چیکنگ کی گئی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق   گزشتہ روز 94 ان ڈور،آؤٹ ڈورمقامات سےلاروابرآمدہوا۔

دوسری جانب لاہور  میں  گزشتہ  24گھنٹوں کےدوران کوروناسے8 افرادجان کی بازی ہارگئے، شہرمیں   گزشتہ  24گھنٹوں  کےدوران کوروناکے480نئےکیسزرپورٹ ہوئے جبکہ  کورونا کیسزکی شرح7فیصدریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس  میں  میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے لیے این پی آئیز 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی۔ نافذ العمل این پی آئیز کا جائزہ 28 ستمبر کولیا جائے گا۔ وزارت صحت نے قومی سطح پر کورونا مثبت تناسب کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں۔ ملک بھر میں 13 ستمبر سے 19 ستمبر تک کورونا مثبت کیسز کی شرح4 فیصد سے 6 فیصد کے درمیان رہی۔ ملک بھر میں 35 فیصد وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ پاکستان کے پانچ شہر کورونا کے باعث ہائی الرٹ ہیں۔