ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلے

ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایل ڈی اے میں دو افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے، عقیل اکرام کو دوبارہ اسٹیٹ افسر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر عقیل اکرام کو کچھ روز قبل ریکارڈ سفٹنگ میں تعینات کیا گیا تھا تاہم عقیل کو دوبارہ واپس تعینات کردیا گیا ہے ۔ غلام عباس کو عقیل اکرام کی جگہ ریکارڈ سفٹنگ میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کے حکم پر ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اعجاز خلیق رزاقی، ایڈیشنل ڈی جی ای اینڈ کے عثمان غنی، چیف میٹرو پولٹین پلانر ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کو اظہار ناراضی کا پروانہ جاری کیا گیا ہے۔

ماتحت افسران کو از خود اضافی چارج سونپنے اور ون سٹیپ تعیناتی پر نوٹس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر کے دفتر سے شکایات ڈی جی کو پہنچیں تھیں۔ کچھ روز قبل چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا تھا۔

واضح رہے ڈی جی نے ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام افسران کو ٹرانسفر پوسٹنگ میں مداخلت سے روک رکھا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer