ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ، انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔ 

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کیا جائے تاکہ روپے کی قدر مستحکم ہو سکے اور ملکی معیشت میں بہتری آئے۔

دوسری جانب سونا 300 روپے سستا ہونے سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار 350 روپے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 100 روپے ہوگئی۔

جیولرز نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے، اس سے سونے کی تجارت بہتر ہونے میں مدد مل سکے گی۔