عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر

عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)عازمین عمرہ  کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، سعودی حکام نے عمرہ کی اجازت دیدی، 4اکتوبر سےمقامی افراد کیلئےعمرے کی ادائیگی کے آغاز کا اعلان، جبکہ 15 ربیع الاول سے بین الاقوامی زائرین عمرے کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کو تین مرحلوں میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں بروز اتوار 4اکتوبر سے مقامی افراد کو عمرے کی اجازت دی جائے گی اور پالیسی کے مطابق 6ہزار زائرین روزانہ عمرہ ادا کر سکیں گے۔دوسرا مرحلہ 18اکتوبر سے شروع ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں 15ہزار زائرین روزانہ عمرہ ادا کر سکیں گے۔ جبکہ تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 100فیصد عمرہ بحال کر دیا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق بین الاقوامی سطح پر 15ربیع الاول سے عمرہ ادائیگی کا آغاز کیا جائے گا۔ بین الاقوامی عمرے کی اجازت کرونا صورتحال کو دیکھتے ہوئے دی جائے گی، اور روزانہ کی بنیاد پر 20ہزار افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ذرائع کے مطابق قوائد و ضوابط پر پورا اترنے والے امیدواروں کو 10صفر سے عمرہ پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

قبل ازیں سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا تھا کہ  آئندہ مرحلے میں عمرہ و زیارت کے مرحلہ وار بحالی کا اعلان کیا جائے گا، حج ادائیگی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں صرف ادائیگی نماز اور نماز جمعہ کی محدود اجازت تھی، سعودی عرب حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ عمرہ بتدریج بحال کرنے والا ہے۔‘آئندہ مرحلے میں عمرہ کی کارروائی کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اندرون اور بیرون ملک عمرہ پیکیج جدید شکل میں متعارف کراسکیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ’وزارت ایک ایپ جاری کرے گی۔ عمرہ کے خواہشمند افراد اس کے ذریعے اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئےعمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین کریں گے۔عمرہ پروگرام کے سلسلے میں 30 سے زیادہ سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا۔عمرہ کمپنیاں آن لائن اپنی خدمات پیش کریں گی اور عمرے پر آنے والوں سے رابطے میں رہیں گی۔2030  تک سالانہ تین کروڑ عمرہ زائرین کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

خواہش مند افراد سے رجسٹریشن کے لئےدرخواستیں وصول کی جائیں گی۔عمرہ زائر کو عمرے کی درخواست دیتے ہوئے کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفیکٹ دینا ہوگا۔ کورونا رپورٹ کی بنیاد پر مخصوص افراد کو عمرہ ادا کرنے کا وقت اور تاریخ دی جائے گی۔ ٹرم اینڈ کنڈیشن پر پورا اترنے والے شخص کو ہی عمرہ ادائیگی کا پرمٹ دیا جائے گا۔

درخواستوں کی وصولی کے لئےتاریخ کا اعلان سعودی وزارت حج و عمرہ رواں ہفتے ہی کرے گی۔خواہش مند افراد کو مکمل فٹنس رپورٹ جمع کرانا ہوگی، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer