چھٹی تا آٹھویں کی کلاسیں کب شروع ہونگی?وزیر تعلیم نے بتادیا

چھٹی تا آٹھویں کی کلاسیں کب شروع ہونگی?وزیر تعلیم نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا چھٹی تا آٹھویں کی کلاسیں پرا نے شیڈول کے مطابق کل سے شروع ہوں گی، تعلیمی سلسلے کی بتدریج بحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان بھی کیا، وزیر تعلیم نے طے شدہ شیڈول کے مطابق پرائمری کلاسز  کے 30 ستمبر سے آغاز کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ سکول کل سے باقاعدہ کھلیں گے، چھٹی سےآٹھویں تک کی کلاسز طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع ہوں گی،سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صوبائی وزیرِتعلیم مرادراس کاکہنا تھا کہ تمام سرکاری وپرائیوٹ تعلیمی اداروں میں چھٹی سےآٹھویں کلاسز کا آغاز 23 ستمبر ہوگا،ایس اوپیز پر عملدآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،صوبائی وزیرِتعلیم کامزید کہناتھا کہ ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس کا کامیاب بنایا جاسکے۔

صوبائی وزیرِتعلیم مرادراس کا کہناتھا کہ پرائمری کلاسسز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا،ایک کورونا کیس نکلے گا تو سکول بند کر دیا جائے گا،رزلٹ کی درستگی تک سکول بندرہےگا،ابھی تک سکولوں میں 50 سے زائدکیس نہیں نکلے،ایس او پیزپرعملدرآمدنہ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

صوبائی وزیرِتعلیم نے کہا کہ ایک لاکھ 20 ہزار سکول کھلے ہیں،ابھی مڈل اورپرائمری سکول کھلنا باقی ہیں،خودسکولوں کادورہ کروں گااورایس او پیزچیک کروں گا،ڈیفڈکی کتابوں کےٹینڈرمن پسندافرادکونہیں دیئے،11 اضلاع میں 48 کروڑ سے کتابوں کوتبدیل کیا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer