کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات ہوئی۔ 
صوبائی وزراء، بلال یٰسین، خواجہ سلمان رفیق،سید عاشق حسین کرمانی اور مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی موجود تھے۔ 
ملاقات میں  عوام بالخصوص کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے۔  
سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ مریم نواز شریف توقعات سے بڑھ کر کام کررہی ہیں ۔  سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا تاریخی کسان پیکیج صوبائی پیداوار بڑھانے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
 بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر16روپے فی روٹی مہیا کی جارہی ہے،  کوتاہی پر فوری ایکشن لیا جارہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ صحت دن رات بہتری کی جانب گامزن ہے۔

 مجتبیٰ شجاع الرحمن نے مریم نواز سے مخاتب ہوتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔