کیا وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم پہن سکتے ہیں؟

کیا وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم پہن سکتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پر پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔

رواں سال جنوری میں آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ اور گورنر کے پولیس کے مختلف تقاریب کے وزٹ کے دوران ڈریس کوڈ کا پولیس رول میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔پولیس آرڈر کے آرٹیکل 27 اور پولیس رولز 1934 کے رول 4.2(2) میں آرٹیکل 10(3) کے تحت ترمیم کیا گیا۔ جس کے مطابق گورنر یا چیف منسٹر رسمی مواقع پر یونیفارم پہن سکتے ہیں جیسے پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے، پولیس درباروں سے خطاب کرتے ہوئے، پولیس اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے یا پولیس اہلکاروں اور دستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مخصوص مواقع پر یونیفارم کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یونیفارم کے دوسرے آئٹمز میں بیجز اور رینک موجود ہوں گے۔

گورنر پنجاب لفظ "گورنر پنجاب" اور وزیر اعلیٰ "وزیراعلی " کا بیج پہن سکتے ہیں جو چاندی کے معیاری دھات سے بنے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے ڈریس کوڈ کا ترامیمی سٹینڈنگ آرڈر 30جنوری 2024 کوجاری کیا تھا۔