تعلیمی اداروں میں بھی کورونا پھیلنے لگا، شہر میں 35 نئے مریض

تعلیمی اداروں میں بھی کورونا پھیلنے لگا، شہر میں 35 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ جاری، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں 35 اور پنجاب بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 60 نئے کیسز سامنے آئے تاہم دو روز سے صوبے بھر میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، پنجاب میں 94952 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کورونا کا پھیلاؤ سامنے آنا شروع ہوگیا، پہلے چھ روز کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا کی تشخیص کیلئے 28ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک تعلیمی اداروں کے 51 طلبا 3 اساتذہ اور ایک ملازم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19طلبا کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی، لاہور میں مزید 2 طلبا کے کورونا پوزیٹو ہونے کے بعد مجموعی تعداد 3 ہوگئی ہے، ایف سی کالج اور این ڈی اسلامیہ ہائی سکول اچھرہ کے طلبا میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس سے پہلے بھی ایف سی کالج کا طالبعلم کورونا کا شکار ہو چکا ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سکولوں کے نویں اور دسویں جماعت کے 37 طلبا 3 اساتذہ اور ایک ملازم متاثر ہوئے ہیں۔

 ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کالجز کے 12 اوریونیورسٹی کے ایک طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے مدارس سے بھی 154 نمونے حاصل کئے گئے لیکن تاحال مدارس کے کسی طالبعلم میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 49447 اور 862 اموات ہوچکی، پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 98424 اور 2226 اموات ہوچکی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer