5مرلہ گھر والوں کیلئے بری خبر

5مرلہ گھر والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پانچ مرلہ گھر والوں نے بہت موج کرلی اب قیمت کے مطابق ٹیکس بھی دیں، حکومت پنجاب نےپانچ مرلہ گھر کو بھی ٹیکس نیٹ لانے پر غور شروع کردیا،محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں تجویز دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 5مرلہ گھر والوں نے بہت موج کرلی اب قیمت کے مطابق ٹیکس بھی دینا ہوگا، پنجاب حکومت نےپانچ مرلہ گھر کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور شروع کردیا،محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں تجویز دی گئی۔تجویز میں کہا گیا کہ میونسپل سروسز پر ٹیکس کو پراپرٹی ٹیکس سے منسلک کیا جائے۔
واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کی سروسز میں بہتری زمین کی قدر میں اضافے کا سبب بنے گی۔اس حوالے سےپنجاب ریونیو اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مشاورت شروع کر دی گئی،صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سےمنظوری کے بعد کمیٹی میں پیش کی جائیں گی،پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کے لیے ویلیو ایشن ٹیبلز میں جون 2021ء تک توسیع کی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبےمیں منافع بخش ٹیکسیشن کے تصور کے فروغ کے لئے ایسے اقدامات اٹھانا ضروری قرار دیا گیا،پچھلے پانچ سال سے مروجہ دائرہ کار کو 90سے 100 فیصد تک بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer