مسلم لیگ نون کا ایک اور اہم رہنما باغی ہوگیا

مسلم لیگ نون کا ایک اور اہم رہنما باغی ہوگیا
کیپشن: City42 - PMLN, PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) مسلم لیگ (ن) کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، سابق رکن اسمبلی شہزاد منشی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق (ن) لیگی رکن اسمبلی شہزاد منشی بھی حالات کی دھارا کو دیکھتے ہوئے نون لیگ سے باغی ہوگئے، انہوں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ہونے والی ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے گلاب جامن کھلا کر شہزاد منشی کو پارٹی میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھے گی اور ان کی آواز بنے گی۔ اس موقع پر راجہ عارف آصف بھٹی، سیمسن بھٹی، اسحاق، امین گل، سلیم گل، آفتاب مبارک، شریف مسیح، روبن سہوترا، رابنسن، فلک شیر گل، عاطف بخش، رمیض مسیح سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer