ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ زمین میں دھنس گیا، ویڈیو وائرل    

بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ زمین میں دھنس گیا، ویڈیو وائرل    
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی صدر دروپدی مورو کے ہیلی کاپٹر کے لینڈ کرتے ہی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ  زمین میں دھنس گیا۔ بھارتی صدر اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز اُس وقت پیش آیا جب وہ صابری مالا مندر میں حاضری کے لیے کیرالہ پہنچی تھیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق، صدر کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اصل میں نیلاکل (پمبا کے قریب) پر ہونی تھی  لیکن خراب موسم کے باعث آخری لمحات میں مقام تبدیل کر کے پرامادم میں کیا گیا۔

 حکام کے مطابق، نیا ہیلی پیڈ منگل کی رات دیر گئے راجیو گاندھی انڈور اسٹیڈیم کے اندر تیار کیا گیا تھا، لیکن کنکریٹ مکمل طور پر سیٹ نہیں ہو سکا تھا، اسی لیے ہیلی کاپٹر کے وزن سے زمین دھنس گئی۔

 ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کنکریٹ پوری طرح خشک نہیں ہوا تھا، اس لیے ہیلی کاپٹر کے پہیوں کے نیچے دباؤ سے گڑھے بن گئے۔

  جب بھارتی صدر مورو اپنی گاڑی کے ذریعے پمبا روانہ ہوگئیں، تو پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں کو انڈین ایئر فورس کے Mi-17 ہیلی کاپٹر کے پہیے دھنسے ہوئے حصے سے باہر نکالتے دیکھا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔