ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند سٹوڈنٹس کی بڑی مشکل ختم

میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند سٹوڈنٹس کی بڑی مشکل ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند سٹوڈنٹس کی بڑی مشکل ختم کردی گئی۔ 

 وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میڈیکل ٹیسٹ میں آؤٹ آف سلیبس پرچے کا تنازع ختم ہوگیا ہے، چاروں صوبوں کے وی سیزکی مشاورت سے میڈیکل ٹیسٹ کاایک ہی سوال نامہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ہزارسوالات کا بینک بنایا، ہر صوبے کو تین تین سوالنامے ملیں گے اور ہر صوبہ 3 میں سے اپنی مرضی کا کوئی پیپر لے سکتا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہے پی یم ڈی سے کا اختیار سلیبس اور پیپر بینک بنانے تک ہے تاہم میڈیکل ٹیسٹ کا پیپر لیک ہوا تو متعلقہ صوبہ ذمہ دار ہوگا۔ 

خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، امتحان کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم، ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا اور امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا۔