جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا آغاز، محسن نقوی کی معیار کو یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: لاہور میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن شروع ہو گئی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کام کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

محسن نقوی نے انتظامیہ کو  اپ گریڈیشن کے دوران اتارے گئے پنکھوں، اے سی، لائٹس، بیڈز، طبی آلات او ردیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرنے کاحکم   دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی بلاک سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو ضائع کرنے کی بجائے سٹو رمیں محفوظ کیاجائے۔اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے کامو ں کے دوران پہلے سے موجود آلات کو ضائع ہونے سے بچایاجائے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبوں کادورہ کیا،آپریشن تھیٹرکا بھی معائنہ کیا ۔
انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں محفوظ اور معیاری وائرنگ کی ہدایت  کی۔انہوں نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد ازجلد مکمل کرنے اور اپ گریڈیشن میں تعمیراتی معیار یقینی بنانے کاحکم دیا۔

  محسن نقوی  نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی خودمانیٹرنگ کررہا ہوں۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات، پرنسپل جنرل ہسپتال الفرید ظفر اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے.