اداکارہ منال خان کی سوئمنگ کرتے نئی ویڈیو وائرل

Minal Khan video viral on social media
کیپشن: Minal Khan video viral
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان ان دنوں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ چھٹیاں گزر رہی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کو اپنے شوہر کے ساتھ سوئمنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق   ڈرامہ انڈسڑی کی ابھرتی ہو ئی سٹار اور اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کے چاہنے والے اداکارہ کے کام اور ڈاموں کو شوق سے دیکھتے ہیں،منفرداداکاری کی بدولت ان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔ منال خان ان دنوں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزررہی ہیں۔ چھٹیوں کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے اداکارہ نے سیرسپاٹے اور مختلف خوبصورت جگہوں پر بھی گئیں۔

انسٹاگرام پر منال خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ان کو سوئمنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین غصے سے برہم ہوگئے اور کمنٹ سیکشن میں احسن محسن اکرام کو بھی برا بھلا کہہ رہے ہیں۔  

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن محسن اکرام اپنی اہلیہ اداکارہ منال خان کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے جبکہ منال خان تیراکی کرتے کیمرے کی طرف آرہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer