جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں

Janat Mirza
کیپشن: Janat Mirza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔ 

جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا، مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بعد جنت مرزا انسٹاگرام پر بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے تین ملین فالوورز کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

  جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی دو نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریبا 3 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

 خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer