کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کمرہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کا معاملہ مریم نواز کا ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہناہےکہ خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا انتقام کی انتہا ہے،کونسی ریاست میں اپنی بیٹیوں کےساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں۔
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی کی خبر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے کہاکہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو،کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کر دیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے جبکہ کونسی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کےساتھ ایسا سلوک کرتی ہے مافیا کون ہے،ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتا ہے آج ہم سب کے سامنے ہے ۔

ہوشربا مہنگائی ہر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ ہم بھی سوچ نہیں سکتے تھے کہ سلیکٹڈ کا اصل چہرہ اتنا بھیانک ہوگا۔حالات کا سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کے خلاف پلٹا کھا جانا انہی غریب اور مجبور لوگوں کی بددعایں کا نتیجہ ہے جبکہ غریب مجبور اورمظلوم کی بددعا اللہ تعالی کا عرش ہلا دیتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer