سونے اور ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے اور ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) شہر کے صرافہ بازاروں میں آج سونا 700 روپے فی تولہ سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کمی دیکھی گئی، صارفین نے سونے اور ڈالر سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں 700 روپے سونا سستا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 425 روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 587 روپے میں فروخت ہوا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 1235 روپے میں فروخت ہوئی۔

دوسری جانب آج انٹربینک میں آج ڈالر 31 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 161 روپے 82 پیسے رہی۔ شہر کی بزنس کمیونٹی اور صارفین نے ڈالر سستا ہونے اور سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔