جان دے دوں گا، سی سی پی او کی ایک اور آڈیو لیک

جان دے دوں گا، سی سی پی او کی ایک اور آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (عابد چودھری، عرفان ملک، علی اکبر) سی سی پی او لاہورعمر شیخ اپنی تعیناتی سے اب تک متنازعہ شخصیت بننے کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں،سی سی پی او کی ایک اور آڈیو منظرعام پر آ گئی، سی سی پی او کاروباری شراکت داروں کو گالیاں دینے کے بعد دھمکیوں پر اتر آئے۔

عمر شیخ کی لیک ہونے والی آڈیو میں انہیں کاروباری شراکت دار کے ساتھ جھگڑتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے بزنس پارٹنرز سے کہہ رہے ہیں تم لوگ چاہتے ہو کہ کاروباری شراکت سے علیحدہ ہو جائوں تو وہ میرے لئے موت ہے۔ آخری 5 سالوں میں کام اس لیے شروع کیا تھا کہ باعزت روزگار بن جائے، ایک کینیڈا بھاگ گیا دوسرا یہاں چھپ گیا، گالیاں نہ نکالوں توکیا کروں، دل کرتاہے آپ تینوں کومارکرخود بھی مرجاؤں گا، کاوربار نہیں چھوڑوں گا۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سی سی پی او کہہ رہے ہیں کہ تم میری موت کا سامان اکٹھا کر رہے ہو تو میں تمہاری موت کا سامان کروں گا جبکہ آڈیو کے اختتام پر سی سی پی او نے کہا کاروباری شراکت دار ان کی باتوں کا جواب دیں وگرنہ وہ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

اس سے قبل سی سی پی اوکی کاروباری شراکت داروں کو گالیوں کی آڈیو منظرعام پر آئی تھی، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی آڈیو کالز منظرعام پرآنے کے بعد صوبائی وزیر قانون نے سی سی پی او لاہور سے تحریری وضاحت مانگ لی۔

سی سی پی او کی مزید دو فون کالز لیک ہونے کے بعد لاہور پولیس میں ایک بار بھر اضطراب کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

 صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او لاہور کو طلب کیا اور ان سے ملاقات کی جس میں سی سی پی او لاہور نے اپنی وضاحت پیش کی تاہم ذرائع کے مطابق وزیر قانون نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ اپنی وضاحت تحریری طور پر پیش کریں جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر قانون کی جانب سے سی سی پی او لاہور کی سرزنش کی گئی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer