فلک شبیر اپنی اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلنے کو تیار

فلک شبیر اپنی اہلیہ سارہ خان کے نقش قدم پر چلنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ڈیفنس (زین مدنی ) نامور گلوکار فلک شبیر بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا سوچنے لگے، اپنی نئی نویلی اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردیں۔

 

 گزشتہ روز فلک شبیر نے آن لائن ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے گفتگو کے دوران عندیہ دیا کہ وہ جلد ہی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلک شبیر کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں کیونکہ اداکاری مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔

 

 گلوکار نے کہا کہ گلوکاری کی بنسبت اداکاری کے لیے آپ کو زیادہ تحمل کی ضرورت ہوتی ہے، اداکاری کے مقابلے میں موسیقی کی محفلیں بہت ہی اچھی ہوتی ہیں اور ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے۔

 

 گلوکار نے کہا کہ میں نے اہلیہ سارہ خان سے اداکاری کی کلاسز لینا شروع کردی ہیں اور اب آگے بھی اچھے کی امید ہے، جب اداکاری کروں گا تو آپ کو یقینا حیرانی ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں برس  رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی سے کئی لوگ حیران ہوگئے تھے۔ دونوں نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer