وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 22 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری شریک ہونگے، اجلاس میں کوڈ کریمنل پروسیچر میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی، پنجاب فاریسٹ پالیسی 2019 کو بھی زیر بحث لایا جائے گا، پنجاب پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے ترامیم پر غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں جنگلی حیات کے تحفظ کے علاقوں کو محفوظ بنانے کا ڈرافٹ بھی زیر غور ہوگا، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer