آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نےبڑی دھمکی دے دی

آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نےبڑی دھمکی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  پیف پارٹنر سکولوں کی ہنگامی پریس کانفرنس  ہوئی جس میں آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرشبیر ہاشمی کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب 12 ہزا پارٹنر سکولوں کو فوری 3 ماہ کا معاوضہ جاری کرے بصورت دیگر نومبر کے پہلے ہفتے شدید احتجاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گجومتہ میں پیف پارٹنر سکولوں نے مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس کی،  پریس کانفرنس میں ایپسا کے صدر شبیر ہاشمی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ 12 ہزار پیف پارٹنر سکولوں کو 3 ماہ کا معاوضہ فوری جاری کرے، مذکورہ ادائیگی سے انھوں نے 3 لاکھ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کرنی ہیں، انہوں نے پیف پارٹنر سکولوں کو جرمانوں اور کٹوتیوں کا سلسلہ بند کرنےاور کم فیس پرائیوٹ سکولز کو ٹیکسسز سے مستشنی قراردینے کا بھی کہا۔

انہوں نے پیف پارٹنر سکولوں کو ہائر سیکنڈری کلاسسز لگانے کی اجازت دینے اور پیف سکولز کے الحاق کا سلسلہ بند کرنے کی بھی ہدایات جاری کی، پارٹنر سکولوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئےتو وہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں شدید احتجاج کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer