ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک سکرین یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر ہونیوالے واٹس ایپ پیغامات کو پوشیدہ کیسے رکھیں؟

لاک سکرین یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر ہونیوالے واٹس ایپ پیغامات کو پوشیدہ کیسے رکھیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ کے آئے روز متعارف کردہ فیچرز اسکی بڑھتی مقبولیت کا ایک سبب ہیں۔

 واٹس ایپ کے ان ہی فیچرز میں سب سے کارآمد فیچر اس کے نوٹیفکیشن میں  نظر آنیوالے واٹس ہیں جس کے تحت صارف ایپ کھولے بغیر  موصول ہونے والے میسیج پڑھ سکتا ہے۔

   لیکن کبھی کبھی یہی فیچر صارف کی پرائیویسی  متاثر کرنے کی وجہ  بن سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ کے ساتھ موجود شخص نوٹیفکیشن کے ساتھ سکرین پر نظر آنے والا  پیغام پڑھ لے۔

 تو آئیے جانتے ہیں کہ آپ کس طرح  واٹس ایپ کی بلٹ ان سیٹنگز میں موجود  میسیج نوٹیفکیشن فیچر کو غیر فعال کر سکتے ہیں ۔

 طریقہ جانیں
اپنا واٹس ایپ  کھولیں ،  اب  سکرین کے اوپری بائیں رخ   پر موجود  تھری ڈاٹ مینیو پر ٹیپ کریں  اس کے بعد سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی کا آپشن منتخب کرکے ایپ لاک سیکشن میں جائیں۔

 اگر آپ پرائیویسی  کے خواہشمند ہیں تو  سکرین پر نظر آنیوالی بائیومیٹرک تصدیق کو فعال کردیں، اس کے بعد  آپ کو اگلی سکرین  پر  کنٹینٹ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آجائے گا، اگر آپ کا نوٹیفکیشن بٹن آن ہے تو اسے بند کردیں۔ اس سیٹنگ کو آف کردینے کے بعد  آپ کے واٹس ایپ پیغامات لاک سکرین پر یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر نہیں ہوں گے لہٰذا اب  آپ اپنے پیغامات   کو بآسانی پرائیویٹ رکھ سکتے ہیں۔