ویب ڈیسک : اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
محمد آصف اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے بہترین کاررکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 1-3 سے آوٹ کلاس کردیا۔
واضح رہے کہ مسقط میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اسجد اقبال اور محمد آصف جبکہ بھارتی ٹیم پنکج ایڈوانی، ادیتیا مہتا اور برجیش دامانی پر مشتمل ہے۔