ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے عمارتوں سےباہرآگئے

earthquake, City42, Dhaka earthquake, aftershocks,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل کر کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔ 

زلزلہ زدہ  شہر ایک اور زلزلے کی زد میں آ گیا۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہفتہ کی شام 2  مرتبہ زلزلے محسوس کئے جا چکے ہیں۔ ان زلزلوں کی تصدیق  میٹیرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔

 میٹیرولوجسٹ تعریف النواز کبیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں زلزلے صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے آئے اور ان کا مرکز ڈھاکہ کے ہی بادا علاقے میں تھا۔

 پہلے زلزلے کی شدت 3.7  تھی۔  یہ زلزلہ شام 6:06:04 پر آیا۔ اس کے ایک ہی سیکنڈ بعد دوسرا زلزلہ بھی آ گیا۔ اس زلزلے کی شدت 4.3 ریکٹر اسکیل تھی جو  6:06:05 پر محسوس ہوا۔ اوپر تلے دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے لگنے سے ڈھاکہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں، فیکٹریوں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

 اس سے پہلے، آج ہفتہ کی صبح نارسنگدی ضلع کے پلاش اپزیلا میں بھی  زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت 3.3  تھی۔

 جمعہ کی صبح بنگلہ دیش میں شدید  زلزلہ آیا تھا، جس سے دس افراد جاں بحق ہو گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے ۔ اس زلزلے نے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پیدا کیا تھا۔

 جمعہ کے زلزلے کے دوران 10 افراد، بشمول بچے، جاں بحق ہوئے جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ نارسنگدی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں (5)، ڈھاکہ میں 4، اور نرائن گنج میں ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔

کل کے زلزلے کے دوران خوف کے عالم میں کئی افراد عمارتوں سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے زخمی ہوئے، اور کچھ عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں یا جھکاؤ پیدا ہوا۔

 حکام نے متاثرہ اضلاع میں ساختی نقصان کا جائزہ لینے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے، تاکہ مستقبل کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔