سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی سموگ / دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔