ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف درخواستیں26 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف درخواستیں26 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نے 26 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔

جسٹس شجاعت علی خان سابق لارڈ مئیر کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور سمیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے 18 جولائی 2022 کو بلدیاتی انتخابات کے متعلق درخواست دائر کی، درخواستوں میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق درخواستگزار کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے ایک وکیل ہائیکورٹ کے جج بن چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نو منتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں ۔
 

Ansa Awais

Content Writer