ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہونڈا موٹرسائیکل کے ماڈلز پر آفر، آسان انسٹالمنٹ پلان، بغیرسود کے حاصل کریں

ہونڈا موٹرسائیکل کے ماڈلز پر آفر، آسان انسٹالمنٹ پلان، بغیرسود کے حاصل کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے متوسط طبقے سے موٹرسائیکل بھی دور کردی ہے، عوام میں مقبول ہونڈا کمپنی نے خریداروں کی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے شاندار پیشکش کی ہے،  موٹرسائیکلوں کی برھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پریشان صارفین کے اب آسان اقساط کے ذریعے ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا نے صارفین کے لیے ایک زبردست آفر نکالی ہے،نجی بینک کے اشتراک سے ایک انتہائی پرکشش اور سہل فنانسنگ پلان متعارف کروایا گیا ہے، جس کے تحت ہونڈا موٹر سائیکلز  کی خریداری اب آسان اقساط پر ممکن ہوگئی ہے، وہ بھی مکمل زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ۔

 نئی پیشکش محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور اس کا مقصد عام صارفین کے لیے مقبول ہونڈا بائیکس کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔

نجی بینک کے مطابق یہ اسکیم خاص طور پر اُن صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو ایک ہی بار پوری رقم ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں اپنی پسند کی ہونڈا بائیک حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس پلان کے تحت ادائیگی صرف بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ممکن ہوگی، جبکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق مختلف مدت پر مشتمل اقساط کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فنانسنگ آفر میں ہونڈا کی تین معروف موٹر سائیکلیں شامل کی گئی ہیں جن میں ہونڈا سی جی 125، ہونڈا سی ڈی 70، ہونڈا سی جی 150 شامل ہے۔