ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکس پر حکومتی پابندی کیخلاف درخواستیں،سماعت 24 نومبر کوہوگی

 ایکس پر حکومتی پابندی کیخلاف درخواستیں،سماعت 24 نومبر کوہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حکومتی پابندی کیخلاف درخواستیں، ہائیکورٹ متعدد آئینی درخواستوں کی سماعت 24 نومبر کو کرے گی۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس سلسلے میں باقاعدہ کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق یہ اہم مقدمہ آئندہ ہفتے فاضل بینچ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

کاز لسٹ کے مطابق سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ آئینی دائرہ اختیار کے تحت حکومتی پابندی کے جواز اور شہریوں کے بنیادی حقوق پر اس کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔سماعت کیلئےمقرر درخواستوں میں حافظ شاکر محمود سمیت متعدد شہریوں اور سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کو چیلنج کیا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس اظہار رائے کی آزادی، ڈیجیٹل حقوق، حکومتی ریگولیشن کے دائرہ اختیار اور شہری آزادیوں کے حوالے سے اہم قانونی مثالیں قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer