(ویب ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سےسابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر شراب کا لائسنس جاری کرنے کا کیس درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کیخلاف شراب کا لائسنس جاری کرنے کا کیس درج کیا گیا تھا، جس پر احتساب عدالت نےسابق وزیراعلیٰ کی عبوری ضمانت میں 5دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ عثمان بزدار کی پیشی پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتساب عدالت کے باہر خوب مظاہرہ کیا، کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔
عدالت کے باہر موجود مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر عثمان بزدار کی تصاویر اور اُن کیخلاف نعرے درج تھے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایک صحافی نے لانگ مارچ کے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں عثمان بزدار نے کہاکہ ان شاءاللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔