پنجاب میں صحت سہولت پروگرام  سے متعلق تشویشناک خبر

پنجاب، صحت سہولیات،عوامی پروگرام،سٹی42
کیپشن: Sehat card,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب میں صحت سہولیات کا عوامی پروگرام ،صحت سہولت پروگرام میں 88 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،صحت سہولت پروگرام پر ہونے والی بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ حکومت کو پیش کردی گئی ۔
پنجاب کے سرکاری خزانے سے 88 کروڑ روپے کا فنڈ شہریوں کے علاج معالجے کے لیے دیا گیا مگر کہیں خرچ نہیں ہوا اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے فنڈ بھی واپس نہ لیا گیا۔اے جی پنجاب نے اپنی مالی سال 2021۔22 کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پنجاب حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے لیے فنڈ دیا تھا اور 88 کروڑ روپے کا فنڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کو جس مقصد کے لیے دیا وہ وہاں استعمال نہیں ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کو اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے 88 فوری واپس لینے کا کہا گیا مگر عمل نہیں ہوا ،اور آڈیٹر جنرل پنجاب نے 88 کروڑ کی ریکوری نہ کرنے پر حکومت کو باقاعدہ رپورٹ پیش کردی ہے تاکہ متعلقہ حکام کے خلاف کاروائی اور ریکوری ہو سکے ۔